ایف بی آر کی ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو جاری کرنے کی تردید

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو جاری کرنے کی تردید کی ہے۔ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ایف بی آرکے ترجمان نے کہاہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو جاری کرنے کے حوالہ سے خبریں حقائق پرمبنی نہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 نے اس سہولت سے متعلق فیصلہ کی منظوری دی تھی تاہم اس حوالہ سے ابھی تک کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا۔