اداروں کے خلاف گھناونی مہم میں ملوث ہونے والوں کی شناخت ہو گئی،تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

اداروں کے خلاف گھناونی مہم ملوث ہونے والوں کی شناخت ہو گئی،تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ہے،وزرات داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی،500 سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے،تین سو زائد افراد کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی ہے،وزرات داخلہ کو یہ رپورٹ دی گئی تھی کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونے کو کہا گیا کچھ کیسزز پاکستان پولیس کو بھیجے گئے ہیں کچھ فیڈرل انویسٹی گیشن کو ارسال کی گئی ہے اس کے علاوہ پی ٹی اے اور نادرا سے مکمل ریکارڈ بھی آگیا ہے 170 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں 581 اکاؤنٹس کی ریکاڈ مکمل کی گئی تھی 168 اکاؤنٹس کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا گیا ہے،جس میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے،123 اکاؤنٹس کا ریکارڈ نادرا سے طلب کیا،33 اکاؤنٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے،ان کے ریکارڈ کیلئے ان ممالک کو لکھا گیا ہے،234 آرمی مخالف اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن شروع ہو چکا ہے اور نوٹسزز جاری کر دئے گئے ہیں،چار ملٹری آفیسرز کو بھی نوٹسزز بھیج دئے گئے وہ بھی اس مہم ملوث تھے اس کے علاوہ 2 ہزار4 سو سے زائد غیر قانونی پوسٹیں کی گئیں،دودرجن سے زائد لوگوں کا تعلق سیاسی جماعتوں،178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،پندرہ صحافی دس یوٹیوبر،ایک ڈاکٹر، ایک طالب علم اور کچھ سرکاری محکموں کے ریٹائرڈ آفیسرز شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق شہدااور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے۔