ہیلی کاپٹر حادثہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسی گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا۔ گذشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا ۔