پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت، الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ممنوعہ ذرائع سے فنڈزموصول ہونے پرپی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پولیٹکل آرڈر 2002 کی شق 6 کے تحت تحریک انصاف پر ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ کے حصول کی اکبر ایس بابر کی شکایت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکیوں کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی،پی ٹی آئی نے اپنے اکاونٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔پی ٹی آئی نے عارف نقوی سےفنڈز لئے۔پی ٹی آئی نے 34 غیرملکیوں سے فنڈزحاصل کئے۔پی ٹی آئی نے 8 اکائونٹس کااعتراف کیا جبکہ 13 اکائونٹس پوشیدہ رکھے۔پاکستان تحریک انصاف نے امریکاسے فنڈنگ لی۔فیصلہ میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ کاالزام ثابت ہوگیا۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ 16 اکائونٹس کی تفصیل چھپانا آرٹیکل17 کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا۔