عظیم ہیروایم ایم عالم کی کارناموں پر شارٹ فلم ”دی ایگلز گر یپ“ کی ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)پاک فضائیہ کی تاریخ کا درخشندہ ستارہ محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یادرکھی جائے گی،7 ستمبر 1965، پاکستان میں یہ دن یوم فضائیہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں اس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو ایسی دھول چٹائی جس نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ 7 ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کے کارنامے زندہ و جاوید اوریوم فضائیہ کا خاصہ ہیں۔ جنگ کے ہیرو اسکورڈن لیڈر محمد محمود عالم نے دشمن کے9 جنگی طیارے مار گرائے جن میں پانچ لڑاکا طیارے تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کیے۔ بہادری کے صلے میں دو بار ستارہ جرا ت سے نوازاگیا۔ سوشل میڈیا پر قوم کے عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نوجوان ڈائر یکٹرز بھائیوں محمد وقاص اور صابر شاہ نے قومی اور انگریزی زبان میں بننے والے”دی ایگلز گر یپ“ کے نام شارٹ فلم کی ٹریلر وائر ل کی ہے جو ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ڈائر یکٹرز بھائیوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ فلم 6ستمبر پر کانسپٹ ٹی وی اور ڈبلیو ایس پروڈکشن کے بینر تلے اپلوڈ کیا جا ئیگا،انہوں نے کہا کہ”دی ایگلز گر یپ“ کی ٹریلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک،ٹوئٹر،انسٹاگرام اور یوٹیوب پر دھوم مچادی ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم دنیا بھر کی فضائیہ میں ایک منفرد ریکارڈ بنانے والے پاک فضائیہ کے عقابی نظر رکھنے والے افسر تھے۔ انھوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے متعدد جہاز گرا کر نہ صرف حملہ پسپا کیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ایم ایم عالم کا یہ کارنامہ نا صرف پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک ریکارڈ بھی ہے۔پاکستان کا ہیرواسکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم المعروف ایم ایم عالم 7 ستمبر 1965ء کو جب بھارتی ہنٹر طیاروں نے سرگودھا ایئربیس کی جانب منہ کیا تو بہادر پائلٹ نے دشمن کے9جنگی طیارے مار گرائے۔ آنے والی نسلیں اپنے اس ہیرو پر فخر کرسکیں۔ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران دشمن کے 5 جنگی طیارے تباہ کر کے جرات اور بہادری کی وہ داستان رقم کی جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔عظیم اور بہادر شاہین ایم ایم عالم کے بغیر پاک فضائیہ کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔ ان کا پورا نام محمد محمود عالم تھا۔ چھ جولائی انیس سو پنتیس کو کو کلکتہ میں پیدا ہوئے اور انیس سو باوون میں پاکستان ائر فورس میں کمیشن حاصل کیا۔دو اکتوبر انیس سو ترپن کو لڑاکا ہوا باز کے عہدے پر براجمان ہوئے۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران دشمن کے پانچ جنگی طیارے تباہ کرکے نہ صرف عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ بھی کیا۔عظیم ہیرو کو وطن عزیز کے دفاع میں تاریخی کارنامے پر ستارہ جرات سے نوازا گیا اور ان کا جنگی جہاز ایف چھیاسی لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کر دیا گیا۔ایم ایم عالم انیس سو بیاسی میں ائر کموڈور کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے اور اٹھارہ مارچ دو ہزار تیرہ کو 78 برس کی عمر میں دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔