میانوالی: نومولود بچی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، نیلو فر بختیار

اسلام آباد:میانوالی میں نومولود بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شاہ زیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گزشتہ رات گرفتار کیا۔ملزم پر الزام ہےکہ اس نے سات مارچ کو اپنی کمسن بیٹی کو قتل کیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے نیشنل کمیشن  براۓ وقار نسواں اس کیس کے موثر حل کے لیے ڈی پی او میانوالی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قاتل انصاف سے نہ بھاگ پاۓ،پولیس نےواقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے اور ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کر لیا۔ چیئرمین نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلو فر بختیار نے ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او میانوالی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں مجرم کو انجام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔انہوں نے کہا کہ میانوالی میں نوزائیدہ بچی کا جرم صرف یہ تھا کہ اسکے باپ کو بیٹا چاہیے تھا جو کہ انتہائی انتہائی جاہلانہ،شفاخانہ اور قابل شرم واقعہ ہے میانوالی میں ہونے والا واقعہ واقعہ انسانیت سوز عورت دشمنی کی واضح مثال دیں سے دوری اور معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے ۔نیشنل کمیشن  براۓ وقار نسواں واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ھے اور معصوم پریوں اور خواتین پر صنفی امتیاز کی بنا پر ھونے والے مظالم کی حوصلہ شکنی کرتا ہے ۔