حمزہ علی عباسی اور نیمل کا نکاح 25 اگست کو ہو گا

اسلام آباد:پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خان سے شادی کی تصدیق کردی۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ میرا اور نیمل کا نکاح 25 اگست کو ہو گا جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا، حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ازدواجی زندگی کے بعد میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔حمزہ علی عباسی کے سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے ان کو مبارک باد دی اور ان کی جلد شروع ہونے والی ازدواجی زندگی سے متعلق نیک خواشہات کا اظہار کیا۔