وزیراعظم آفس اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان کارکردگی کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد:وزیراعظم آفس اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان کارکردگی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اس موقع پر موجود تھے۔ پرفارمنس ایگریمنٹ میں نئے اہداف کو شامل کرنے کے لئے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک تقریب منعقدکی گئی۔ معاہدے پر سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حمیرا احمد اور ایم او ایس ٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان نے دستخط کیے۔معاہدے پر دستخط کے موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب بھی موجود تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب اداروں کے سربراہان اور کسی وزارت کے سیکرٹری کے درمیان کارکردگی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اب کارکردگی کے معاہدے میں اٹھائیس نئے اقدامات شامل ہیں۔تنظیموں کے آٹھ سربراہان اس موقع پر موجود تھے جن میں ریکٹر نسٹ، چیئرمین پی سی ایس آئی آر، چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن، ڈائریکٹر جنرل این آئی او، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس، ڈائریکٹر جنرل پی ایس سی کیو سی اے اور ڈائریکٹر جنرل پی سی آر ای ٹی شامل ہیں۔