سکی کناری انرجی پروجیکٹ مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کررہا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد:سکی کناری انرجی پراجیکٹ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کررہا ہے۔سی پیک اتھارٹی کےحکام کے مطابق دریائے کنہار کے کنارے زیر تعمیر سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں خوبصورت وادی کاغان کےضرورت مند خاندانوں سے تعلق رکھنے والوں سینکڑوں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کر رہا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے اہم پراجیکٹس میں سے ایک ہے اور سکی کناری ڈیم پراجیکٹ سے 884 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا تخمینہ ہے جس سے 13 ملین گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ 6,000 مقامی لوگ پہلے ہی تعمیراتی کام میں شامل ہیں اور مکمل ہونے کے بعد اس سے سینکڑوں مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔