بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پنجگور:آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جبکہ دورے کے دوران سپہ سالار کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم اور مقامی کمانڈر کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جبکہ دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا۔بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں۔ آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بر وقت اور مؤثر رد عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی کی سکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے