ملک بھر میں کورونا کے پانچویں لہر کے وار جاری، مزید 39 اموات ریکارڈ

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 663 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 322، سندھ میں 7 ہزار 958، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 87، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔