گلوکارہ لیلیٰ خان کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پشاور:معروف گلوکارہ لیلیٰ خان کے فارسی گیت ”نہ دیدم“کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔اس گانے کی شہرت پاکستان سے باہر بھی پہنچ گئی ہے۔”نہ دیدم“کی ویڈیو کو احمد نواز نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ اس کی موسیقی آئیون شفیق نے ترتیب دی تھی، شاعری جاوید فر ہاد،کمپوزنگ فدی خان اور ​ڈی او پی محمد عمیر جبکہ ایڈیٹنگ صاحبزادہ کی ہے۔نئے سال کے مناسبت سے ”نہ دیدم“گانے نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچارکھی ہے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے ۔لیلیٰ خان کا کہنا ہے کہ ان کا گایا ہوا گانا منفرد انداز کا ہی ہوتا ہے، لیکن انہیں اپنے اس گانے کی واقعی ہی پسندیدگی ملی ہے اور شائقین اسے بے پناہ پسند کررہے ہیں