خیبر: لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ازمری کرکٹ کلب فاتح قرار

خیبر:لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر شیخوال سپورٹس گراؤنڈ پر جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شیخ وال ازمری کرکٹ کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی، تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر شیخ وال میں جاری کرکٹ ٹور نامنٹ کا فائنل آفریدی سٹار اور شیخ وال ازمری کے درمیان کھیلا گیا. آفریدی سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اورز میں 86رنز بنا لئے جوکہ شیخ وال ازمری کرکٹ کلب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مزکورہ ہدف پورا کر کے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی. کرکٹ میچ فائنل کے مہمان خصوصی لنڈی کوتل کے سینئر صحافی پرویز آفریدی تھے انہوں نےصحافی وحیداللہ آفریدی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے میچ کے مہمان خصوصی سینیئر صحافی پرویز خان نے ونر ٹیم کے آنر حاجی محمد عارف آفریدی و کپتان نقیب اللہ کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر کرکٹ گراؤنڈ میں ٹور نامنٹ کے آرگنائزر اور کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ لنڈی کوتل خیبر شیخوال میں کھلاڑیوں کے لئے اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا جائے تاکہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھی جاسکیں اور کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے۔