خیبر: آل لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل خیبر ستوری کرکٹ کلب نے جیت لیا

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ سپورٹس گراؤنڈ میں آل لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل خیبر ستوری کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ سپورٹس گراؤنڈ میں خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام آل لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل حمزہ کرکٹ کلب اور خیبر ستوری کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل میں خیبر ستوری کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 9اورز 145رنزبنا لئے جوکہ حمزہ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 123رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اسی طرح خیبر ستوری کرکٹ کلب نے فائنل جیت ٹرافی اپنے نام کر لی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جوکہ ایک مہینہ جاری تھا لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کے مہمان خصوصی شلمان قومی موومنٹ کے چئیرمین سید عالم شلمانی تھے دیگر مہمانوں میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے سینئر نائب صدر حاجی یادواللہ شینواری. نیاز الدین شینواری. ملک آفتاب آفریدی. لنڈی کوتل کرکٹ کے صدر فیاض شینواری. خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری منظور شینواری. ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عالم زیب اور امیر آیاز بھی موجود تھے. مہمان خصوصی شلمان قومی موومنٹ کے چئیرمین سید عالم شلمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کرکٹ ٹورنمنٹ کے ونر اور رنر اور خیبر سپورٹس کلب کے کمیٹی اور کھلاڑیوں کے لئے 50ہزار روپے نقد دئے. جس پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے شلمان قومی موومنٹ کے چئیرمین سید عالم شلمانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا