افغانستان میں قیام امن کی ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، بھارت کےساتھ امن چاہتےہیں مگرکشمیرسےآنکھ نہیں چراسکتے۔ترسیلات زر کی شرح برآمدات کی شرح سے تجاوز کر گئی ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ میں خطاب اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل حکومتی پالیسی واضح کردی،ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سےآنکھ نہیں چرا سکتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہندوستان، اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لاتا ہے تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکا اور پاکستان کا مقصد ایک ہے،آج امریکا بھی اس بات کا قائل ہوچکا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے۔جو ہم کہہ رہے تھے آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں،کاش اپوزیشن اس راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف نے جو تجویز دی ہے وہ قابل عمل نہیں ہے، آج ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جسے بروئے کار لا کر بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کی مدد بھی کر سکتے ہیں اور اسٹیک ہوولڈر بھی بن سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نےکہاپاکستان کی قربانیوں کااعتراف نہیں کیا گیا۔پاکستانی قوم کی تعریف کی بجائے ان پر تہمتیں لگائیں گئی۔ ماضی میں چند افرادنےاپنے اقتدارکودوام دینے کیلئے کہا کہ آپ حملے کرتے رہیں ہم مذمت کرتے رہیں گے،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے امریکا کےساتھ تعلقات بہت اچھےہیں،لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری کوئی عزت نفس نہیں ہے۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےافغانستان میں مزید جنگ ہو ، ہم وہاں امن چاہتےہیں۔افغانستان میں قیام امن کی ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدانخواستہ افغانستان کےحالات بگڑتے ہیں تو افغانستان کے بعد پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے وزیر خارجہ نے کہا کہ کل بلاول ناسمجھی میں گفتگو کررہےتھے،جن روایات کی بلاول بات کررہےتھےوہ سندھ میں کیوں نہیں اپنائی گئیں۔میں نے جب بلاول کو آئینہ دکھایاتو وہ ذاتی حملوں پر اتر آئے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی نہیں زرداری والی پارٹی ہے،بلاول، بھٹو نہیں، بلاول زرداری ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ میں کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے، ہم تو شروع سے یہی کہتے آئے ہیں کہ اپوزیشن ہماری بات سنے، ہم اپوزیشن کی، اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے۔