بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیاد قرار

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی الزامات کا سہارا کیوں لے رہے ہیں؟ اس وقت بھارت میں معاشی حالات بہت بگڑچکےہیں، کشمیری ان کے یک طرفہ اقدامات پرنالاں ہیں جبکہ مودی اعتراف کر چکے کشمیریوں میں دلی اور دلوں سےدوری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ہمسایوں بشمول بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بھارت نے خیر سگالی کا جواب 5 اگست کےغیرآئینی اقدامات سے دیا، ان اقدامات کوپاکستان نےمسترد کیا اورکشمیریوں نے بھی مستردکیا، ان یکطرفہ،غیر آئینی اقدامات سے کشیدگی نے جنم لیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے تحفظ کے لیے ہمیں جو اقدامات کرنے پڑے وہ ہم ضرور کریں گے۔دنیا کے سامنے پاکستان کی سوچ اور بھارت کی سوچ واضح ہو گئی جبکہ افغانستان میں مصالحانہ کردار سے واضح ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار بھارت سرکار ہے اور کشمیری قیادت جو ماضی میں دلی سرکار کا حصہ رہی وہ بھی ان اقدامات سے ناخوش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بگڑی ہوئی صورتحال بھارت سرکارکی پیدا کردہ ہے، پاکستان کو اس صورتحال میں الجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ کشمیری قیادت جودلی سرکارکاحصہ رہی وہ بھی بگڑگئی۔نئی دہلی کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دلی سرکار نےپچھلے دنوں جوبیٹھک بلائی وہ ناکامی سے دوچار ہوئی، کشمیری رہنماؤں نےیک طرفہ اقدامات کی واپسی کامطالبہ کیا، وزیر اعظم اورتحریک انصاف کی حکومت کی واضح پالیسی ہے، ہم اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق سفارتی محاذ پر ہمارامؤقف آج بھی واضح ہے اور ہمارے یو این سلامتی کونسل کو لکھے گئے خطوط ریکارڈ پر ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔