خیبر: طورخم بارڈرپرافغان باشندے سے 19ہزارجعلی ڈالربرآمد

خیبر:طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے شخص سے19ہزار 900 امریکن جعلی ڈالر برآمد ملزم گرفتار۔ضلع خیبر طورخم بارڈر این ایل سی سکینر میں افغانستان جانے والےافغان شہری عصمت ولد ایران سکنہ آفغانستان کے قبضہ سے19900 جعلی امریکن ڈالر برآمد کرکے پولیس حکام کے حوالے کر دی طورخم بارڈر پولیس کے کمانڈر اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسرت شینواری نے جعلی ا مریکن ڈالر کرنسی اور ملزم کو لنڈی کوتل پولیس سٹیشن منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی جبکہ پولیس نے طورخم بارڈر پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیاگیا ۔