خیبر: تحصیلدار داود خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کے احکامات کی روشنی میں پر اسسٹنٹ کمشنر(لنڈیکوتل) اکبر افتخار احمد کی ہدایت پر تحصیلدار لنڈیکوتل داود خان کا قرنطینہ سنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کا دورہ، ہسپتال میں قائم قرنطینہ سنٹر میں فراہم کی جانیوالی سہولیات،خوراک،صفائی صورتحال اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئی کہ قرنطینہ ہونیوالے مسافروں کو ہر قسم کی دستیاب بنیادی سہولتیں، بہتر خوراک مہیا کی جائیں۔ ہسپتال میں ویکسینیشن سنٹر کا بھی جائزہ لیا اور خود بھی انسداد کرونا ویکسین لگوالی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے ہدایات کی روشنی میں لنڈیکوتل ہسپتال میں ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں قرنطینہ کے بعد ٹیسٹ کلئیرنس ہونے کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔