شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اثاثے ظاہرکرنے کا مشورہ

کراچی:ایف بی آرحکام نے ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں آگاہی مہم تیزکرتے ہوئے کراچی میں ماڈلز اور شوبز شخصیات کے لیے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔ سیشن میں شوبز شخصیات کو ایمنسٹی اسکیم کی افادیت، طریقہ کار اور ٹیکس وجرمانے کی شرح سےآگاہ کیا گیا۔چیف کمشنران لینڈ ریونیو بدرالدین احمد قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ شوبزسے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا اس آگاہی مہم سے ایمنسٹی اسکیم کونتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی۔ جب کہ جائیداد چھپانے والےفنکاروں کو بھی تادیبی کارروائی کا سامنا ہوگا۔سیشن میں شریک شوبز شخصیات نے کہا کہ عوام کی طرح فنکار بھی اپنی آمدن اور اخراجات پرٹیکس ادا کررہے ہیں، اثاثے چھپانے والوں کو ایمنسٹی سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔