پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کرلیا

اسکردو: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے- ٹو پر پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے ۔ کے ٹو کی چوٹی پر شام پانچ بجے پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر محمد علی سدپارہ کے ساتھ جان اسنوری بھی موجود تھے ۔