قبائلی ضلع مہمند میں پاک فوج کے تعاون سے ’’ پاکستان سپورٹس فیسٹیول ‘‘ کا شاندار آغاز

مہمند: لوئر سب ڈویژن کے ضلع مہمند میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ,مہمند رائفلز اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی ٹیکنیکل کالج یکہ غنڈ میں رنگارنگ افتتاحی تقریب۔ فیسٹیول 23مارچ تک جاری رہے گا جس میں ضلع بھر سے پانچ ھزار کھلاڑی حصہ لینگے۔آج ٹیکنیکل کالج یکہ غنڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا جس میں محتلف کھیلوں میں ٹوٹل 95 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ضلع مہمند میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ,مہمند رائفلز اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ضلعی سطح پر پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح کی رنگارنگ تقریب لوئر سب ڈویژن کے تحصیل یکہ غنڈ ٹیکنیکل کالج میں منعقد کی گئ۔تقریب میں 205ونگ میجر عرفان ,سپورٹس آفیسر سعید اختر,اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب صیب ٹیکنیکل کالج یکہ غنڈ کے پر نسپل مسعود جان ,پی ٹی آئی پشاور ریجن رحیم شاہ مہمند اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے 205 ونگ کے میجر عرفان خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اس قسم کے میگا فیسٹیول کا انعقاد امن کی بحالی کا روشن ثبوت ہے۔قبائل نے قیام امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور اسی قربانی کے نتیجے میں یہاں پر کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوگئے ہیں۔اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب نے کہا کہ ضلع مہمند میں کھیلوں کے سہولیات پر کام جاری ہے اور اس طرح میکا ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا ۔سپورٹس آفیسر سعید اختر کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے پانچ ھزار تک کھلاڑی مختلف مقابلوں میں حصہ لینگے۔جن میں سائیکلنگ,والی بال,فٹ بال, باسکٹ بال,بیڈمنٹن اور دوسرے کھیلوں کے مقابلے ہونگے اور اختتامی تقریب 23مارچ کو ہوگی جس میں بہترین کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائینگے۔سپورٹس منیجر کا کہنا تھا کہ صوبائ حکومت ضلع مہمند میں مختلف مقامات پر سٹیڈیم کے ساتھ بیڈ منٹن ہال اور کرکٹ اکیڈمی بنارہی ہے جن پر کام جاری ہے جس سے مقامی سطح پر کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا اسکے علاوہ جلد ہی ضلع مہمند میں لڑکیوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا اغاز کیا جائے گا۔