پشتو فلم ”زڑہ دے کنہ خیر دے“ 19 فروری کو ریلیز کی جائیگی، ہدایتکار شاہدعثمان

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) پشتو فلموں کے معروف ڈائریکٹر شاہد عثمان کی نئی پشتو فلم ”زڑہ دے کنہ خیر دے“ 19 فروری کو سنیماؤں کی زینت بنے گی‘ فلم کی کاسٹ میں پشتو فلموں کے نامور اداکار شامل ہیں فلم پشاور کے علاوہ کراچی اور سوات میں بھی ریلیز ہوگی،فلم کے ڈائریکٹر شاہد عثمان نے بتایا کہ ایک معاشرتی مسائل پر مبنی ایک ایکشن فلم ہے جس کا سکرپٹ کافی مضبوط اور جاندا ر ہے اور مجھے یقین کہ شائقین کو میری یہ فلم ضرور پسند آئے گی شائقین صرف معیاری معاشرتی مسائل پر مبنی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اس فلم کی کہانی اور ڈائریکشن کا کوئی جواب نہیں تمام اداکاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے اور شائقین جب ایک بار میری یہ فلم دیکھیں گے تو وہ بار بار فلم دیکھنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہماری آنیوالی فلمیں ایک سے ایک بڑھ کر شائقین کے مزاج کے مطابق معیاری اور معاشرتی مسائل پر مبنی فلمیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے۔ اور فلم بینوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے لئے انتہائی سبق آموز اور دلکش فلمیں بنائیں۔