سوہائےعلی ابڑو نےتصویر شیئر کر دی

اسلام آباد : پاکستانی اداکار سوہائے علی ابڑو نے ڈرامہ سیریل ’’پریم گلی‘‘ کی کاسٹ کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کر دی۔سوہائے نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عظمیٰ حسن،صباء حمید، شمیم ہلالے، قاسم علی مرید اور ندیم بیگ کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈرامے میں سوہائے علی ابڑو فرحان سعید کے ساتھ’’دے اجازت جو تو‘‘ کے بعد ایک بار پھر دکھائی دیں گی۔ ڈرامے کے ہدایت کار قاسم علی اور مصنفہ فائزہ افتخار ہیں۔ ڈرامے کی کہانی محبت پر مبنی ہے جوکہ ایک فیملی ڈرامہ ہے۔