گستاخانہ مواد پر پی ٹی اے کا ایکشن ، گوگل اور وکی پیڈیا کو نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر گوگل اور وکی پیڈیا کو نوٹسز جاری کردیے ، تے ہوئے گوگل کو غیر قانونی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے پی ٹی اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق گوگل اور وکی پیڈیا کو پلیٹ فارمز کے ذریعے گستاخانہ مواد پھیلانے کے معاملے پر نوٹس جاری کردیئے گئے ، یہ اقدام احمدی کمیونٹی کی طرف سے گوگل پلے اسٹور پر قرآن پاک کا غیر مستند ورژن اپ لوڈ کرنے اورموجودہ خلیفہ اسلام کے حوالے سے گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پر موصول ہونے والی شکایات پر اٹھایا گیا ، اس سلسلے میں پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ کرکے اس قسم کے غیر قانونی مواد کوفوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر شائع کردہ مضامین کے ذریعے گمراہ کن ، غلط، فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی معلومات سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جن کی بناء پر اس معاملے پر طویل بحث کے بعد وکی پیڈیا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے گستاخانہ مواد کوفوری طورپر ہٹا دیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق دونوں سوشمل میڈیا پلیٹ فارمز کو جاری کردہ یہ نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے قواعد 2020ء کے تحت جاری کیے گئے جب کہ متعلقہ پلیٹ فارمز کی جانب سے نوٹسز کی عدم تعمیل کی صورت میں پی ٹی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016ء پی ای سی اے اور قواعد 2020ء کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔