میرا کسی بھی ادارے سے کسی بھی قسم کا اشتراک اور وابستگی نہیں ،ظاہر اللہ بابوجی

مردان:بابوجی کیمونکیشن پرائیوٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظاہر اللہ بابوجی نے کہا ہے کہ میرا کسی بھی ادارے سے کسی بھی قسم کا اشتراک اور وابستگی نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک اخباری بیان کے زریعے کیا انہوں نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ بعض افراد عرصے سے میرے ادارے کا نام چوری چھپکے استعمال کر کے لوگوں سے دھوکہ دہی کررہے ہیں جس سے ادارے کی ساکھ اور نام متاثر ہو نے کیساتھ ساتھ مجھے پریشانی اور مالی نقصان کا سامنا ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی بابوجی کیمونکیشن کا نام استعمال کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کرونگا۔