لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کے 2جوان شہید

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان کی اطلاعات ۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی ہے ۔ بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پرکھوئی رٹہ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےدوجوان لانس نائیک طارق اورسپاہی زروف شہید ہوئے ہیں ۔ پاک فوج نےبھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا ہے ،جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایاگیا ہے ۔ پاک فوج نےفائرنگ کرنےوالی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا ۔