باجوڑ :افغان حدود سے افغان فورسز کا مارٹر حملہ ، ایک پاکستانی قبائلی شہید ایک زخمی

باجوڑ: باجوڑ کے سرحدی علاقے میں افغانستان سے افغان فورسز کے مارٹر حملہ سے ایک چرواہا شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔تحصیل سالارزئی کے علاقہ لیٹئی بانڈوں پر افغانستان کی طرف سے افغان فورسز نے مارٹر گولے فائر کئے۔ جس کے نتیجے میں چرواہا شیریں خان شہید جبکہ کشمیر زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد مویشی چرا رہے تھے۔ ان کا تعلق تحصیل سالارزئی کے علاقہ سروونو ٹبستے سے تھا۔باجوڑ اسکاؤٹس کے جوانوں نے ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو پہلے خار ہسپتال اور بعد ازاں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا۔ واقعہ کے خلاف عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ قبائلی عمائدین نے حملہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا۔پاک فوج نے افغان فورسز حملے کا منہ توڑ جواب دیا ۔واضح رہے کہ پاکستان نے افغان امن مذکرات اور بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن افغانستان نے ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کی ہے،ماضی میں بھی افغان فورسز نے پاکستان کے قبائلی اضلاع پر پار سرحد سے حملے کئے ہیں ان حملوں میں پاک فوج کے جوانوں سمیت مقامی آبادی کا نشانہ بنا یا۔لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔دوسری طرف بھات اور افغانستان کے حامی
پی ٹی ایم نے اس معاملے پر چپ کاروزہ رکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بندکررکھی ہے اور شہید چرواہے کو نظر انداز کر رکھا ہے، اگر پی ٹی ایم واقعی پختونوں کی ہلاکت پر غمزدہ ہو تے ہیں تو افغانستان کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی۔اگرپی ٹی ایم اپنے ہی ہاتھوں سے زخمی ہونے والے چمن کے رہائشیوں کیلئے احتجاج کرسکتا ہے تو افغان فورسز کے حملے سے شہید ہونے والے باجوڑ کے بے بس چرواہے کیلئے آواز اٹھانے سے کیوں کتراتے ہیں۔