ماہرہ خان کو ماں کے کردار کرنے چاہیئں،فردوس جمال

کراچی: نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہیئں۔پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایا ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں ا?ئی ہیں چاہے وہ ’’ورنہ‘‘ ہو یا’’سات دن محبت ان‘‘کوئی بھی باکس ا?فس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ Yواضح رہے کہ فردوس جمال کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’لنڈابازار‘‘ اور’’پیارے افضل‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں