دنیا پاکستان کو ایک پر امن جبکہ بھارت کو ایک دہشتگرد ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف جب بھی میلی آنکھ سے دیکھا ہے تو پاکستان نے ان کے عزائم کوخاک میں ملایا، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا بھارت اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے،کشمیر میں کوئی میڈیا نہیں جاسکتا جبکہ یہاں پر اظہار رائے کی آزادی ہے، یہاں پر اشتہاری ٹی ٹی سکینڈل اور کرپشن سکینڈل بھی دکھائے جاتے ہیں، پاکستان معاشی بحران سے نکل کر استحکام کی طرف گامزن ہے،دنیا پاکستان کو ایک پر امن جبکہ بھارت کو ایک دہشتگرد ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے فرانس میں توہین آمیز حاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کی۔انہوں نے وزیر اعظم کی ایک ویڈیو بھی چلائی جس میں وزیر اعظم اقوام متحدہ میں خطاب کرکے مغرب کو آئینہ دکھایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر جو اقوام متحدہ میں54سال ڈسکس نہیں ہوا تھا،موجودہ حکومت کے دور میں ایک سال کے دوران تین مرتبہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی کا چہرہ کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی شناخت کو دہشت گردی کی بجائے عالمی سطح پر سیاحت کے نام پر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کی طرف جب بھی میلی آنکھ سے دیکھا ہے تو پاکستان نے ان کے عزائم کوخاک میں ملایا اور ان کے طیارے کو بھی گرا کر پاک فوج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہاہے وہ اقلیتوں پر ظلم اور بربریت اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا بھارت اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ نوازشریف پاکستانی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں ۔بھارت نے نوازشریف کے اوپر سیاسی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے ڈان لیکس سے پاکستان کا فائدہ کیا ہے یا نقصان ؟ نوازشریف نے پاکستان کے لئے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی فوج پر بھی بیانات دے کر ملک کو نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں حکومت قانون سازی کر رہی تھی تو اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کر کے فیٹف کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا ایجنڈا عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے جبکہ نوازشریف جب بھارت جاتا تو وہ حریت رہنماوں سے ملاقات کرنے سے انکار کرتا ، بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہاہے ، بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں مودی پاکستان پر بھی ظلم کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے پاکستان میں دہشتگردوں کی باتیں ہو رہی تھیں ، تاہم وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کوعالمی سطح پر سیاحت کے حوالے سے جانا جانے لگ گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل کر استحکام کی طرف گامزن ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان عظیم ملک کے طور پر سامنے آنے لگا ہے ، عالمی میڈیا کے مطابق بھارت دہشت گردی کے ٹھکانے پر آنے لگا ہے ۔ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی تھیں ہندوتوا فلسفہ دنیا میں اجاگر ہوا ، لڑائی بہت بڑی ہے وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کی بات کی تو بڑی بڑی طاقتوں سے دشمنی مول لی ہے۔ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر بھارت کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا ، بھارتی سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا تو بھارت گاندھی کا بھارت نہ رہا اس حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے اس حوالے سے مذمت تک نہیں کی ۔ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کی خبریں چلا رہاہے ۔ بھارت میں راہول گاندھی کو بھی روکا جاتا ہے ، بھارت مسلمانوں سے جو زیادتی کر رہاہے اگر کسی سابق نااہل وزیراعظم پاک فوج کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے کیا بھارتی بیانیہ کی تشہیر جائز ہے ؟یہ قائد کا پاکستان ہے اور یہاں سب برابر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مودی کے نظریئے کے بڑھاوا دے رہی ہے ۔وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو ایک پر امن جبکہ بھارت کو ایک دہشتگرد ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کو دنیا بھر میں شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے کیونکہ وزیرا عظم عمران خان نے بھارتی انتہاپسندی کا مبنی مودی اور آر ایس ایس کے نظریہ کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں موثر طریقے سے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو پاکستان نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیئے ۔انہوں نے کہاکہ ایک لندن میں بیٹھا شخص ملک کے خلاف بیان بازی کر رہاہے ، پاک دھرتی کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے ، پاکستان کو تقسیم کرنے والوں کو شکست دینا ہے ۔