ویب سیریز ’’چڑیل‘‘ پر پا کستان میں پابندی عائد

زی فایئو ویب سیریز ’چڑیل‘ پر پا کستان میں پابندی عائد، عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز چڑیل میں چُڑیلز خواتین کے چار مضبوط کرداروں کی کہانی ہے لیکن اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ہر ایک عورت صرف ایک خاص ملک میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی برے سلوک کا نشانہ بنتی ہے۔ چُڑیلز اس بات کا احساس دلانے کی کوشش ہے کہ ایک عورت کی حیثیت سے آپ کیا کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/AtozaiArif/status/1312916231440273410?s=20

اس ویب سیریز میں خواتین کے بعض سین میں ایسے الفاظ کا استعمال کیا گیا جو ہمارا معاشرہ اور مذہب اس کی اجازت بالکل نہیں دیتا،’چڑیل‘ ہمارے معاشرے کے برعکس ہے ،اس ویب سیریز کے خلاف پاکستان میں سوشل میڈیا پر گزشتہ دن ایک مہم چلائی گئی تھی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھاکہ زی فایئو ویب سیریز ’چڑیل‘ کا مقصد پاکستانی خواتین اور لڑکیوں کو بے راہ روی بارے فروغ دینا اور پاکستان کے اندرلبرلزم عام کرنا ہے اور اس سیریز میں ترغیب بھی دی گئی خواتین اپنی حیثیت کے بل بوتے پر سب کچھ حاصل کرسکتی ہے اور کسی کی جائز و ناجائز خواہش پوری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔