کشمیری عوام کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آواز اٹھانے پر ترک صدر کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اہلِ کشمیر کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کیلئے عالمی فورم پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت حقِ خودارادیت کی جائز و منصفانہ جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لئے ہمت و حوصلے کا ایک ذریعہ ہے۔