ڈی آئی خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار رفیع اللہ مروت شہید ہوگئے

سرائے نورنگ : ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار رفیع اللہ خان مروت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،واضح رہے کہ محرم الحرام میں 25 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ظفرآباد کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انسپکٹر جلیل خان اور کانسٹیبل رفیع اللہ شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا اوروہ پشاور میں زیر علاج تھے گذشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی محمد جلیل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 31اگست کو شہید ہوگئے تھے۔