پی ٹی ایم میں دراڑ پڑگئی ،محسن داوڑ اور منظور پشتین میں شدید اختلافات

پشاور:پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ گزشتہ روز منظور پشتین نے اپنے فیس بک پیج سے ایک شعر جس میں انھوں نے اپنی تنظیم میں موجود آستین کے سانپوں کو خبردار کیا اور کہا کہ ان کی نیت اب واضع ہوگئی ہے۔

جس کے جواب میں محسن داؤڑ نے اپنے فیس بک اکا ونٹ سے الگ شعر لکھا جس میں انھوں نے درحقیت منظور کو جواب دیا کہ ایسے لوگ ہیں جنھیں لوگ اپنے گھر میں بھی نہیں جانتے، اور وہ ہر کسی پر بدگمانی اور الزام تراشی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آمنے سامنے بیٹھ کر بات کروں اور اگر صرف الزام تراشی ہی کرنا ہے تو ساری زندگی خوار ہو گی۔