صوبائی وزیر اقبال وزیر کا محسن داوڑ کو مناظرے کا چیلنج

پشاور:خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے کارکن محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کی کسی میں اتنی جرات نہیں کہ میرے خلاف ایک من گھڑت اور جھوٹی کہانی میرے بارے میں خود ٹویٹ کرلیں۔ اسلئے اپنے کسی قریبی ساتھی کے ذریعے ٹویٹ کرکے پھر خود سب کچھ ریٹویٹ کیا ہے۔ محسن داوڑ پہلے اتنا ہمت دکھائے کہ خود ٹویٹ کریں اگر وہ بھی نہیں کر سکتے، تو میرے سامنے آکر مناظرہ کریں۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں اقبال وزیر نے کہا کہ لوگ ہم سے اختلافات رکھتے ہیں لیکن ہم سے نفرت نہیں کرتے ان کا کہنا تھا کہ اب حالت اور ہیں اب ملک ترقی کر رہا ہے معیشت بھی ٹھیک ہے اور ملک کی طرح قبائلی اضلاع میں مختلف منصوبوں پر کام بھی جاری ہے۔ قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی ملک دشمن عناصر سے ہضم نہیں ہوتی جس کی وجہ ملکی اداروں اور قبا ئلی اضلاع کے خیرخواہ عوامی نمائندگان پر بے جا تنقید کررہے ہیں۔