وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے تھے پاکستانی دنیا کی ذہین ترین قوم ہے، وینا ملک

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے تھے کہ یہ قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہے۔وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے استعمال ہونے والا طبی سامان سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جو پاکستان وینٹیلٹرز پیسے سے خریدنے کے لیے بھی امریکا کی منتیں کرتا تھا آج وہ پاکستان دنیا بھر کو اپنی بنائی ہوئی وینٹیلٹرز فروخت کررہا ہے۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے، آج تک پاکستان کےاسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے، وہ بھی سابق صدر پرویز مشرف نے خریدے تھے۔وینا ملک نے مزید کہا کہ میڈاِن پاکستان وینٹیلٹرز کے بعد پاکستان نے اسٹنٹ یعنی دل کے مصنوعی وال بھی بنانا شروع کردیئے ہیں ۔وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹھیک کہتا تھا یہ قوم دنیا کی زہین ترین قوم ہے لیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں ملے تھے۔