حلیمہ سلطان کا پشاور زلمی کو جلد خوشخبری سنانے کا اشارہ

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ارطغل غازی کے بعد حلیمہ سلطان کو بھی فرنچائز کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشارہ دیا جس پر اداکارہ کی جانب سے ’مثبت‘اشارے سامنے آئے ہیں- کچھ روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے لکھا کہ’’ آپ کیا کہیں گے اگر ارتغل غازی پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر جوائن کرلیں‘‘-جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ تجسس بڑھ رہا ہے کہ کیا واقعی ارتغل غازی پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے جارہے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے صارفین کو اور زیادہ تجسس میں مبتلا کر دیا ہے،کیونکہ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی اسریٰ بیلجیک کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشارہ دیا ہے،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حیملہ سلطان کو بھی پشاورزلمی کا ایمبیسیڈر بننے کی آفر کی جائے تو؟صارفین کی جانب سے اس ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کو پی ایس ایل میں دیکھ کر خوشی ہو گی۔

https://twitter.com/esbilgic/status/1279772401853702150?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1279772401853702150%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2020-07-05%2Fnews-2446677.html

جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ پر اب ارطغل غازی کی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بیلجیک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’جاوید آفریدی، میں آپ کے ساتھ جلد ہی ایک خوشخبری شیئر کروں گی‘‘۔جاوید آفریدی نے اس ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ اسریٰ بیلجیک کا شکریہ ادا کیا ۔