حلیمہ سلطان کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنائے جانے پر غور

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں اپنے ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسراء بلجیک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔اپنے گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر کے حوالے سے لکھا کہ کیا ہو کہ اگر ہم یہ آفر حلیمہ سلطان کو بھی دے دیں۔جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔