ایکشن فلم راونڈ اباوٹ 26 جولائی کو پاکستان بھر کے 105 سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے

لاہور:اداکار و ہدایت کار ارباز خان کی ایکشن فلم راونڈ اباوٹ بھی 26 جولائی کو پاکستان بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔فلم کی نمایاں کاسٹ میں ارباز خان کے علاوہ ماہی خان اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں۔ فلم کا کل بجٹ سوا دو کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔فلم کی کہانی رومانوی ہے تاہم اس میں ایکشن بھی خوب دکھایا جائے گا۔ فلم کی ايڈيٹنگ اسد زادہ اور صاحبزادہ کی ہے،اداکارارباز خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فلم ’راونڈ اباوٹ‘ کو فنکاروں نے فلمی صنعت کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔ اداکارہ ریما، صاحبہ، ریمبو، معمر رانا، سید نور سمیت دیگر فنکاروں نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کردئیے۔ارباز خان نے پشتو فلموں کی کامیاب ڈائریکشن کے بعد لالی ووڈ میں بھی بطور ڈائریکٹر ایک نئے سفر کاآغاز کیا ہے اور ایکشن، رومانس اور کامیڈی کے حسین امتزاج پر مبنی ایک مکمل تفریحی فلم ’راونڈ اباوٹ‘ تیار کی ہے جو 26جولائی کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر کے سنیماوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی تشہیری مہم میں سٹار کاسٹ کے علاوہ لالی ووڈ کے نامور فنکار بشمول ریما، سید نور، ریمبو، صاحبہ، معمررانا، عامر قریشی، فضا علی، جویریہ سعود، رابی پیرزادہ اور احسن خان نے حصہ لیتے ہوئے خصوصی پیغامات ریکارڈ کروائے ہیں۔