مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے،مہوش حیات

کراچی : پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ دنیا بھارتی فوج کی جارحیت کے سامنے چپٴْ کیوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹائون علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کس طرح چپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے، اور بھارتی افواج کو معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر جارحیت اور بربریت کی اجازت دے سکتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ہم کب تک سچائی سے منہ موڑے اپنی آنکھیں بند رکھیں گے، اس بربریت کے خاتمے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔