کورونا کی شکار معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑ گئی

لاہور : کورونا کی شکار معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، سینئر اداکاروں نے روبینہ اشرف کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف چار روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔ جس کی انہوں نے خود تصدیق کی تھی کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔مائیکروبلاگنگ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر سینئر اداکار ساجد حسن نے اپنے ٹویٹ میں درخواست کی ہے کہ ہماری بہن روبینہ اشرف کیلئے دعا کریں، وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اوراس وقت ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اپنا کوئی معجزہ دکھائے اور دنیا بھر کے انسانوں کو کرونا سے محفوظ فرما دے۔