اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کی وائرل ویڈیو کا تنازعہ، ملک ریاض کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی:عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا . کیا دونوں پر بد ترین تشدد کیا گیا، ویڈیو اور تصاویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی ہیں اور ان پر اپنے شوہر کےساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں نظر آتی ہیں۔خاتون نے دونوں سے سوال کیا کہ کیا تم دونوں کا میرے شوہر کے ساتھ رشتہ کیا ہے۔

جس پر عطمیٰ خان خاتون کو آنٹی بول دیتی ہیں ، خاتون ردعمل دیتے کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں ، تم 34 سال کی ہو میں 40 سال کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی ہما خان کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور بات بات پر معذرت کرتی نظر آتی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا ہے جس کے باعث وہ اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان اور ہما خان پر تشدد کرنے والی ملک ریاض کی صاحبزادیاں عنبر ملک اور پشمینہ ملک اور بارہ سیکورٹی گارڈ تھے جہنوں نے تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں بھی دی۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ملک ریاض نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی یہ افسوس ناک واقعہ میرے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے میں اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مکروہ پروپیگنڈا کی سرزنش کرتا ہوں مجھے ایک وائرل ویڈیو کے ساتھ منسلک کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، واقعے کو ملک ریاض سے جوڑے کی کوشش کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ عثمان میرا بھتیجا نہیں ہے۔