اداکارہ میرا واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور: اداکارہ میرا واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا ہے۔اداکارہ میرا نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے، اداکارہ کی اس اپیل کے بعد سفارتخانے کے حکام مستقل رابطے میں تھے جس کے بعد آج غیر ملکی پرواز کے ذریعے ادکارہ میرا نے وطن واپسی کر لی ہے۔