پاکستانیوں نے” ارطغرل غازی” دیکھنے میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد : پاکستانیوں نے ارطغرل غازی دیکھنے میں ترکیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان میں ہر کوئی ارطغرل غازی کے سحر میں جھگڑا ہوا ہے۔پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں میں ڈرامہ بنانے والے ملک کوئی پیچھے چھوڑدیا۔ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے یہ ڈرامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ اس وقت ڈرامے کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 15 لاکھ سے زائد سسکرائبرز ہو گئے ہیں اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔یہ ڈرامہ پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے جو پانچ سیزن اور مجموعی طور پر 179 قسطوں پر مبنی ہے،اس ڈرامے کو ترکی کی ’’گیم آف تھرونز‘‘ بھی کہا جاتا ہے جسے 13ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔یہ ڈرامہ پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے جو پانچ سیزن اور مجموعی طور پر 179 قسطوں پر مبنی ہے، اس ڈرامے کو ابتدائی طور پر 2014 میں ٹی آر ٹی پر نشر کیا گیا تھا اور اب یہ ڈرامہ ’’نیٹ فلیکس‘‘ سمیت دیگر آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر موجود ہے۔ڈرامہ بنانے والے ارطغل غازی کیلئے نیا ریکارڈ بنانے کے لئے بھی پرامید ہیں۔اس حوالے سے ترکش ریڈیو ٹیلیویژن ٹی آر ٹی ڈیجیٹل ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ بھی کیا۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ آپ سب نے مل کر ایک مہینے میں ہمارے ٹیوب چینل کو سب سے زیادہ فالو کرنے والا چینل بنانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے چینل پر ساٹھ لاکھ سے زائد لوگ وزٹ کر چکے ہیں لیکن اب ہمیں آپ کی ضرورت ہے تاکہ آپ اس چینل کو سب سے زیادہ فالو کرنے والا چینل بنا دیں۔سوشل میڈیا پر مدار ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل کے یوٹیوب چینل پر کم دنوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبر کے ریکارڈ کو بنانے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔