احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق افراد کو امدادی رقوم کی ترسیل جاری ہے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں کیٹگری2 میں 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے رجسٹرڈ مستحق افراد کو امدادی رقوم کی ترسیل جاری ہے، 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے پروگرام میں اندراج کی آخری تاریخ 19 اپریل 2020ءتھی۔ اب تک 139.197 ملین پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔ تجزیہ جاری ہے اور اگلے 15 روز میں اہل افراد کو سلسلہ وار ادائیگی ایس ایم ایس موصول ہو جائیں گے۔ اب تک احساس کے تحت 4.747 ملین مستحق خاندانوں میں اب تک 56.968 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔