بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسرگرفتار

کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا آفسر گرفتار کر لیا ہے، پولیس آفسراے ایس آئی کے عہدے پر کام کر رہا تھا ۔شارع فیصل تھا نے میں تعینات اے ایس آئی شہزاد پرویزسے 2 دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے۔ پولیس اہلکار دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا گیا ہے۔ ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جاتی رہی ، پولیس اہلکار کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھا ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔