حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کی بھرپورحمایت کرے گی،عمران خان

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیت کو اجاگر کرنا اور ہمارے معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تہذیب و تمدن کا تحفظ اور فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور حمایت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین، زوریز لاشاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی خصوصاً سینما کے شعبے کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ شرکا نے فلم انڈسٹری اور سینما کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔