ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری دواقساط سینما گھروں میں 25 جنوری دکھائی جائیں گی

لاہور : مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔ بہترین کہانی اور اداکارہ کی وجہ سے اس ڈرامہ کو جو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اس کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب یہ ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیمائوں میں دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے کے لیے کراچی کے سینما گھروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو چکا ہےملک کے بڑے شہروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز بدھ کے روز سے شروع ہوا تھا۔عام طور پر ایڈوانس بکنگ کے حوالے سے کراچی کی نسبت لاہور میں سستی دیکھی جاتی ہیں۔تاہم اس بار لاہور میں اچھی پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ڈرامے کی آخری دو اقساط بڑے بڑے سینما گھروں میں 25 جنوری کی شام 8 بجے تا 10 بجے تک دکھائی جائیں گی۔باکس آفس ڈیٹیل کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 1.5 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ کی جا چکی ہے،جس میں سب سے زیادہ نیپیکس سینما میں ٹکٹوں کی فروخت ہوئی۔فیصل آباد کے سینما کے تمام ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہو چکے ہیں جب کہ ڈرامہ پیش کیے جانے میں ابھی 9 دن باقی ہیں۔سن یپیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت 450 روپے جب کہ گولڈ ٹکٹ کی قیمت 700 روپے مقرر کی گئی۔واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔