قندیل بلوچ قتل کیس،سعودی عرب سےمقتولہ کا بھائی گرفتار

اسلام آباد : قندیل بلوچ کیس میں اہم پیش رفت، سعودی عرب سے مقتولہ کا بھائی گرفتارکرلیاگیا ۔ تفصیل کے مطابق سعودی انٹرپول نے مقتولہ کے بھائی و ملزم مظفر اقبال کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ماڈل گرل کو 16 جولائی 2019میں غیرت کے نام پر مظفر آباد میں قتل کر دیا تھا۔ قندیل بلوچ کیس میں 157 سماعتیں ہوئی تھیں جو کہ 17جولائی 2019 سے لے کر 26 ستمبر 2019 تک جاری رہیں۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے لکھا تھا کہ ملز م وسیم نے اعتراف جرم کیا ہے جس کی بنا پر اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ جب کہ دوسری جانب قتل میں ملوث اور لوگ جن میں مفتی عبدالقوی ، مقتولہ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر اقبال، کزن حق نواز، اسلم شاہین اور ٹیکسی ڈرائیورعبدالباسط کر بری کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مقتولہ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو کہ فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔عارف کو انٹرپول نے اکتوبر 2019 میں گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا تھا جب کہ دوسرے بھائی مظفر اقبال کو آج سعودی انٹرپول نے گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔