سال 2019ء کےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں،اداکارہ میرا

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ 2019ء کےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں اور اب نئے سال کےلئے سوچ بچار کررہی ہوں، بہت سی فلموں کی پیشکش موجود ہے لیکن صرف اسی پراجیکٹ میں کام کروں گی جس میں مجھے اپنے کردار میں مارجن نظر آئے گا۔میرا نے مزید کہا کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو کام میرے دل کو اچھا لگتا ہے میں وہی کرتی ہوں اور میں شاید اپنی اس عادت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کےلئے بھی سوچ بچار کر رہی ہوں تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی۔