چین نےفائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا

بیجنگ: چین نے موبائل فونز پر تیزترین فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے‘چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی سروس کو موبائل فون کے لیے عام کردیا ہے ، اس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ براﺅزنگ، سرفنگ ہوسکے گی.یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا فائیو جی سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت ملک کے 50 شہروں میں دستیاب ہوگی اور صارف 128 یوآن سے 599 یوآن فیس ادا کر کے اسے استعمال کرسکیں گے‘حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے‘اس سے قبل جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کرچکے ہیں.دوسری جانب برقی مقناطیسی تابکاری کے ماہر اور اس کے عوام کی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر تحقیق کرنے والے سائنسدان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موبائل فونز کیلئے متعارف کرائی جانے والی نئی فائیو جی ٹیکنالوجی کے تجربات دنیا بھر میں تباہی کا باعث بن سکتے ہیں.